
اسلام آباد: وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملک بھر میں جدید سہولتوں سے
آراستہ 30ہسپتال قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اسلام آباد میں بھی 3ہسپتال
قائم کئے جائیں گے جس میں سے ہرہسپتال 600بستروں پرمشتمل ہوگا۔وزیراعظم
میاں محمدنواز شریف کی صدارت میں شعبہ ء صحت میں ترقی کے حوالے سے ایک
اجلاس منعقدہوا جس میں ملک میں آبادی کے تناظر میں صحت کی سہولیات پر
بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم نے ملک بھر میں جدید سہولتوں سے آراستہ 30 ہسپتال
جبکہ اسلام آباد میں بھی 3 ہسپتالوں کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے ۔ اسلام
آباد میں تعمیر ہونے والا ہسپتال 600 بستروں پر مشتمل ہوگا جبکہ ملک بھر
میں 500 بستروں پر مشتمل 10 ہسپتال تعمیر کئے جائیں گے ۔ اسی طرح چھوٹے
علاقوں میں 250 بستروں پر مشتمل 20 ہسپتال بھی قائم کئے جائیں گے ۔ اسی طرح
آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی 4 سے 5 ہسپتال قائم کئے جائیں گے جو
100 ، 100 بستروں پر مشتمل ہوں گے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں صحت کے
شعبے کی ترقی کیلئے نگرانی خود کریں گے ۔